تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری

132

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، ایشون باؤلرز اور آل راؤنڈرز میں بدستور سرفہرست ہیں، ہاشم آملہ کی 4 درجے بہتری پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے۔

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں سمتھ پہلے، کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، کیویز کپتان کین ولیمسن بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں لیکن روٹ کی تیسری پوزیشن کے نشانے پر ہے، وارنر کا پانچواں نمبر برقرارہے۔

 آملہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر 4 درجے ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، اظہرعلی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبر پر ہیں، ڈی کوک نویں اور ڈی ویلیئرز دسویں نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر 16ویں نمبر پر آ گئے، تمیم اقبال 20ویں نمبر پر چلے گئے، ڈومینی 9 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 33ویں نمبر پر پہنچ گئے، شکیب الحسن 8 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 23ویں، مشفق الرحیم 10 درجے بہتری پا کر 35ویں، کیویز بلے باز ٹام لیتھم 5 سیڑھیاں چڑھ کر 31ویں نمبر پر آ گئے۔

باؤلرز میں ایشون پہلے، جدیجا دوسرے، ہیزلووڈ تیسرے، ہیراتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، ربادا 3 سیڑھیاں چڑھ کر پانچویں نمبر پر آ گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ پروٹیز کے نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر بن گئے، ڈیل سٹین تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے، آل راؤنڈرز میں ایشون پہلے اور شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔