پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

151

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا۔

منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں بالترتیب 10 پیسے، 2 پیسے، 3 پیسے، 14 پیسے اور 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے سے بڑھ کر 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے سے بڑھ کر 103.24 روپے ہوگئی۔

خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے سے بڑھ کر 28.05 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے سے بڑھ کر 26.40 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے سے بڑھ کر 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے سے بڑھ کر 26.39 روپے پر بند ہوا۔

یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 127.11 روپے سے بڑھ کر 127.25 روپے اور قیمت خرید 124.10 روپے سے بڑھ کر 124.23 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 112.09 روپے سے بڑھ کر 112.19 روپے اور قیمت خرید 109.43 روپے سے بڑھ کر 109.54 روپے ہو گئی۔