نجکاری کمیشن،پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری

352

نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔

منگل کو چئیرمین نجکا ری کمیشن محمد زبیر کی صدارت میں نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ نجکاری کمیشن کے حکام کے مطا بق پاکستان اسٹیل ملز کو تیس سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا حتمی فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کرے گی۔ نجکاری بورڈ نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری بھی دے دی۔حکومت پاکستان، سٹیل ملز اور نئے سرمایا کار کے درمیان کنسیشنری معاہدہ ہو گا۔کوئی اثاثہ فروخت نہیں کیا جا سکے۔ صرف مشینری ہی ہینڈاوور کی جا سکے گی۔

نجکا ری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیرعمر نے کہاہے کہ2 کمپنیاں پاکستان اسٹیل کو لیز پر لینے کو تیار ہیں۔پاکستان اسٹیل ملزکو لیز پر دینے کا فیصلہ خریدار نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا،نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی منظوری دی ،پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجکاری دے گی،بورڈ نے پاکستان انشورنس کمپنی کی نجکاری کی بھی منظوری دی،پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری کی بھی منظوری دی گئی،کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس آئندہ پیر کو ہوگا،کابینہ کمیٹی کو پاکستان اسٹیل لیز پر دینے کی سمری دی جائے گی،اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی نجکاری دے گی۔