فائرنگ کیس،سابق کپتان وسیم اکرم نے صلح نامہ عدالت میں جمع کرادیا

128

سابق کپتان وسیم اکرم نے عدالت میں فائرنگ سے متعلق کیس میں صلح نامہ جمع کرادیا۔

وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ان کے منیجرنے عدالت میں پیش ہوکربتایا کہ وسیم اکرم نے ملزمان سے صلح کرلی ہے۔وسیم اکرم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیے وسیم اکرم کو بلوائیں ورنہ تفتیشی افسر گرفتار کرکے لائیں گے۔چاہے وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہوں عدالت بلائیگی تو آناہوگا۔تھوڑی ہی دیر بعد وسیم اکرم نے عدالت میں پیش ہوکر صلح نامہ جمع کرادیا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔