ڈی ویلیئرز کا رواں برس زیادہ تر ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی کا اعلان

131

جنوبی افریقہ کے کپتان ای بی ڈی ویلیئرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ  سیریز سے بھی عدم دستیابی کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی ریکارڈ یافتہ جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد جولائی اگست میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنا ہدف ہے۔ ڈی ویلیئرز کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی، سنچری اور ڈیڑھ سو رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔

 سینچورین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ابھی پانچ روزہ کرکٹ کیلئے پوری طرح سے تیار نہیں اسلئے رواں برس ہونے والی زیادہ تر ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گا، تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی میری ترجیحات میں شامل ہے اسی لئے میں نے رواں سال صرف آئی پی ایل اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز میں ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔