ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر

148

امریکی نومنتخب صدر وائٹ ہاؤس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

بدھ کو امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاؤس میں اب تک آنے والے امریکی صدور کوئی نہ کو ئی پالتو جانور ضرور رکھتے رہے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اہل خانہ اپنے گھر میں پالتو جانور رکھنے کی کوئی تاریخ نہیں رکھتے اور ابھی تک ٹرمپ یا ان کے خاند ان کی طرف سے وائٹ ہاؤس میں کوئی پالتو جانور لانے یا اپنانے کا کوئی عندیہ نہیں ملاہے۔

صدارتی پیٹ میوزیم کے بانی کلیرے میکلین نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی رہائش گاہ میں آنے والے خاندان اور افراد پالتو جانوروں کو بالکل اپنے جیسا سمجھتے تھے ۔میوزیم کے شریک مالک ڈیو بیکر نے کہا ہے کہ اب وائٹ ہاؤس میں پالتو جانور کا نہ آنا شاذونادر پیش آنے والا معاملہ ہو گا ۔