کیوی اسپنر ایش سودی کا بگ بیش میں دوسری بہترین باؤلنگ کا اعزاز

226

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کیوی سپنر ایش سودی نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ تاریخ میں دوسری بہترین باؤلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایش سودی نے بدھ کو سڈنی تھنڈر کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں 11 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ کارنامہ انجام دیا، سودی کی غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت سٹرائیکرز نے تھنڈر کو 77 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ بگ بیش تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا اعزاز سری لنکن فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کو حاصل ہے جنہوں نے 2012ء میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں محض 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔