پاک فوج کا مردان میں کومبنگ آپریشن،70مشتبہ افراد گرفتار

149

پاک فوج نے مردان کے علاقے پیپل کالونی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 70مشتبہ افراد گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے مردان کے علاقے پیپل کالونی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں 70مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے،گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ کومبنگ آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں نے بھی حصہ لیا۔