آسٹریلین اوپن،راجر فیڈرر اور اینڈی مرے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

143

راجر فیڈرر، اینڈی مرے، سٹانسلاس واورینکا اور کائی نیشکوری فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، قیوری، ٹامک اور برڈچ شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

 آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ میں سوئس سٹار اور 17 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی ٹامس برڈچ کو 6-2، 6-4 اور 6-4سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

برطانوی پلیئر اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ثام قیوری کو 6-4، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر تیسری رکاوٹ عبور کی، جاپان کے کائی نیشکوری نے لاکو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس کھلاڑی واورینکا نے وکٹر ٹرائیکی کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔