بلاول کی پنجاب میں سیاست کے آغاز سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں،خورشید شاہ

183

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں سیاست کے آغاز سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں اور اسی بوکھلا ہٹ میں انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو ہماری کامیابی ہے ملک کے حالات تمام جماعتوں کو متحد کرنے کی طرف جارہے ہیں۔

خورشید شاہ سکھر بیراج کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کسی کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ عوام کے مطالبات ہیں اور یہ مطالبات ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہیں پنجاب میں بلاول بھٹو دوسرامارچ رحیم یار خان سے ملتان تک ہوگا جس لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے جس کی ہم ایک عرصے بات کرتے آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس موقعہ ہے کہ وہ ملک میں چار سال کے لیے انتخابات کا اعلان کریں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے کا کیس سپریم کو رٹ میں ہم نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی لے کر گئی ہے ہم تو چاہ رہے تھے کہ یہ معاملہ پا رلیمنٹ میں حل ہو اور اس کے لیے ہم پارلیمنٹ میں پانامہ بل اور ترامیم لائے ہیں سپریم کورٹ میں اب اتنے شواہد آچکے ہیں اتنہ قلابازیاں کھائی جا چکی ہیں کہ وہ ججز کو بھی دکھائی دے رہی ہیں کون سا تحفہ صحیح ہے اورکون سا تحفہ غلط ہے اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج کی جگہ نئے بیراج کی تعمیر میرا مطالبہ نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے موجودہ بیراج اپنی مدت سے پنتیس سال زیا دہ گذار چکا ہے مگر حکمران کہتے ہیں کہ ورلڈ بینک نے اسی کی ری ہیبلیٹیشن کے لیے فنڈز دیئے ہیں مگر میں آج بھی کہتا ہوں اور کل بھی کہوں گا کہ سکھر میں نئے بیراج کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے اور اس کے گیٹوں پہر دس سالوں میں نہیں بلکہ ہر سال ہونا چاہیے۔