پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

144

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 351.01 پوائنٹس کے اضافے سے 49364.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 75 ارب 44 کروڑ 92 لاکھ 6 ہزار 385 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 32 لاکھ 26 ہزار 660 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم تجارتی حجم میں 37 کروڑ 82 لاکھ 39 ہزار 510 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49100، 49200 اور 49300 پوائنٹس تین کی بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 351.01 پوائنٹس کے اضافے سے 49364.83 پوائنٹس تک جاپہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 135.73 پوائنٹس کی تیزی سے 26436.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 261.06 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 702.39 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 68.72 پوائنٹس کے اضافے سے 20260.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 58.01 پوائنٹس کی تیزی سے 17986.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 177.58 پوائنٹس کے اضافے سے 23842.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 154 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔