پی آئی اے بوئنگ 737-800 طیارے استعمال کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن

170

پی آئی اے نے ترکی کی ایک کمپنی سے ویٹ لیز پر حاصل کردہ دوبوئنگ737-800 طیاروں کو آج سے اپنے فضائی آپریشن میں شامل کر دیا۔ اس وقت کوئی دوسری پاکستانی ائر لائن یہ طیارے استعمال نہیں کررہی۔

تفصیلات کے مابق طیارے تین ماہ کیلئے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور اسی طرح کے دو اور طیارے اگلے چند ہفتوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ ان طیاروں کے حصول کا فیصلہ پچھلے سال کے آخر میں اپنی مدت پوری کرنے والے4 ائر بسA-310 طیاروں کے گراؤنڈ ہونے کے بعدطیاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ان مکمل اکانومی کلاس طیاروں میں189 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ دونوں طیارے آج 6 پروازوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں جن میں کراچی سے لاہور کی دوطرفہ پروازیں PK-316, PK-317, PK-306, PK-307 اورکراچی سے ملتان اور اسلام آباد کی پروازPK-380 اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازPK-319 شامل ہیں۔