جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

206

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

 میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔