رواں مالی سال ٹیکسٹائلز برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی

130

رواں مالی سال 2016-17 کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 6.156 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 6.2589 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔