ٹرمپ کی افتتاحی تقریر مایوس کن تھی،امریکی میڈیا

270

امریکی میڈیا نے نئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد مختصر خطاب کیا جو مایوس کن تھا۔ٹرمپ کا انداز حاکمانہ تھا جبکہ بعض میڈیا افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا گروپس نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں میڈیا سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں گزشتہ انتظامیہ کی مذمت کی اور متوسط امریکیوں کے حوالے سے مایوس کن مستقبل کی بات کی ہے۔