ایف بی آر کا جنوری کیلئے ٹیکس ہدف مقرر

249

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں ماہ جنوری کیلئے ملک کے 4 لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور 18 ریجنل ٹیکس آفسز کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 220 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے دستیاب دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ماتحت اداروں میں سے سب سے بڑا ہدف لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی کو 84.5 ارب روپے کا ملا جس میں انکم ٹیکس 13.6 ارب، سیلز ٹیکس 65.4 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف 5.54 ارب روپے ہوگا جبکہ ایل ٹی یو ٹو کراچی کے لیے 14.6 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا جس میں سے انکم ٹیکس 12.5 ارب، سیلز ٹیکس2.27 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8.2 کروڑ روپے کی وصولیاں کرنے کے اہداف دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد کو 23.21 ارب کا ہدف دیاگیا جس میں سے انکم ٹیکس 6.82 ارب روپے، سیلز ٹیکس 10.45 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 5.82 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔