سیاسی بحران ہونے دینے کے نتیجے میں ہٹلر جیسے آمر پیدا ہوتے ہیں،پوپ فرانسس

329

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح کیاہے کہ سیاسی بحران کو ہونے دینے  کی وجہ عوامیت پسندی سے ہٹلر جیسے خود ساختہ لیڈرز پھر سے برسراقتدار آ سکتے ہیں۔

ہسپانوی اخبار‘‘ ال پائس ’’ کو دیے گئے انٹرویو میں پوپ نے خار دار باڑوں اور دیواروں کی تعمیر سے غیرملکیوں کو روکنے کی مذمت بھی کی ہے۔ پوپ نے کہا کہ یورپ میں تقویت پکڑتی عوامیت پسندی نے 1933 کے جرمنی کی یاد تازہ کر رہی ہے اور اِس کے باعث عام لوگوں میں خوف موجود ہے۔

پوپ فرانسس کے مطابق عوام نے ہی ہٹلر کو منتخب کیا تھا اور پھر اسی نے اپنی عوام کو تباہ و برباد کر دیا۔ انٹرویو میں پوپ نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے یہ کہہ کر گریز کیا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔