سیٹویا کے پتے چینی سے زیادہ میٹھے

304

سیٹویا اپنے میٹھے پتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مانا جاتا ہے اس کے پتے چینی سے 10 تا 15 فیصد گنازیادہ میٹھے ہوتے ہیں جبکہ اس کا عرق چینی سے 200 سے 300 گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سیٹویا میں نشاستہ اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہیں جسکی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ یہ خون میں شوگر کی مقدار کو کم اور بلڈپریشر کو بھی کم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹویا جراثیم کش پودا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے اور بہت سی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔