سڈنی:پاکستانی فیلڈرز کیلئے گیند کو تھامنا ڈراونا خواب بن گیا

192

آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستانی فیلڈرز کے لیے گیند کو تھامنا ڈرانا خواب بن گیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے مقابلے میں ڈراپ کیچز کی ابتدا شرجیل خان نے کی جب انہوں نے 10کے انفرادی سکور پر سٹیو سمتھ کا کیچ چھوڑا،ڈیوڈ وارنر جب 113 رنز پر پہنچے تو حسن علی نے مڈ آف پر انکا آسان کیچ چھوڑا،8 کے انفرادی سکور پر میکسویل نے سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش تاہم گیند انکے بلے کے اوپری حصے سے ٹکرا کر شاٹ فائن لیگ کی جانب گئی جہاں حسن علی نے کیچ چھوڑا،ٹریوس ہیڈ نے 28 کے انفرادی سکور پر اونچا شاٹ کھیلا تاہم لانگ آن پر شرجیل خان نے ایک بار پھر کیچ چھوڑ دیا،عامر کی گیند پر میکسویل نے لانگ آف پر اونچا شاٹ کھیلا جہاں اظہر علی کوشش کے باجود مشکل کیچ تھامنے میں ناکام رہے۔