یمن:امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک

237

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4مشتبہ جہادی مارے گئے۔ یمنی سکیورٹی ذرائع نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ایک اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں سوار چاروں مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ البدایا صوبے کے مقام صوما میں کیا گیا۔

 دو روز قبل جمعہ انیس جنوری کو البدایا صوبے کے ایک اور مقام پر کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کا ایک عسکری انسٹرکٹر مارا گیا تھا۔ امریکا یمن میں متحرک القاعدہ کی ذیلی شاخ اے کیو اے پی کو بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔