کیمرون:ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،فوجی جنرل سمیت 6 افراد ہلاک

240

کیمرون میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فوجی جنرل سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون میں نائیجیریا سے ملحقہ سرحد پرہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہونے سے ایک فوجی جنرل سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر بوکوحرام کے جنگجوؤں کے خلاف نگرانی کے مشن پر تھا۔کیمرون کے شمالی ریجن کے گورنر میدجیاوا باکری نے تصدیق کی ہے کہ جنرل جیکوب کودجی بوگو گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں انسپیکشن مشن کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں انکے ہمراہ تین دیگر اعلی افسر اور عملے کے 2ارکان بھی ہلاک ہوئے۔