مصر:سینا میں دہشتگردانہ حملہ،5پولیس اہلکار ہلاک

230

مصر کے علاقے وسطی سینا میں دہشت گرد حملے میں 5پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصر کے علاقے وسطیسینا میں ایک دہشت گرد حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس اہلکار اپنی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔فوجی حکام نے حملے پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں 5اہلکاروں کی شہادت افسوس ناک ہے ۔تاحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ جنوری میں شمالی سینا میں ایک چیک پوائنٹ پر ٹرک بم حملے میں 7پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔نومبر میں سینا میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں 8فوجی ہلاک ہوئے تھے۔