بھارت کا انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان

122

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ابتدائی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں لیگ سپنرز امیت مشرا اور پرویز رسول کی واپسی ہوئی ہے جبکہ روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا آرام کی غرض سے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)، مندیپ سنگھ،کے ایل راہول، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، سریش رائنا، رشابھ پنٹ (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، امیت مشرا، پرویز رسول، یزویندرا چاہل، منیش پانڈے، جسپریت بھمرا، بھونیشور کمار اور اشیش نہرا شامل ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔