چین کی جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل کی تنصیب کی مخالفت

174

چین کی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب کی سخت مخالفت کے لییاپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

 چا ئنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ترجمان چینی وزارت خا رجہ لو کھا نگ نے گز شتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ منفی سمت جانے سے گریز کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز ماٹس نے دورہ جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ تھاڈ میزائل شکن نظام نصب کرنے کی کاروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔

 لوکھانگ نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ تھاڈ نظام کی تعیناتی سے چین سمیت دیگر متعلقہ ملکوں کی تزویراتی سلامتی اور مفادات کو ٹھیس پہنچے گا اور خطے کا تزویراتی توازن بر قرار نہیں رہے گا لہذا چین اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے تیاو جزائر پر امر یکی بیانات با رے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ مذکو رہ جزائر اور اس سے ملحقہ چھوٹے حصے قدیم وقت سے ہی چین کی جغرافیائی حدود کا حصہ ہیں جو کہ تاریخ کی ایک ناقابل تبدیل سچائی ہے۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے زمہ دارانہ رویہ اپنائے،تیاوجزائر کی سالمیت سے متعلقہ امور کے حوالے سے نا مناسب بیانات سے باز رہے اور اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنانے سے گریز کر ے جس سے علاقائی صورتحال عدم استحکام کا شکار ہو سکتی ہے۔