نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

131

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل  اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آکلینڈ میں کیویز نے کینگروز کو 6 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیپیئر میں شیڈول دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔آخری ون ڈے سےقبل نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلا ف شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔