جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں مکھیوں کا دھاوا

160

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے میدان میں دھاوا بول دیا جس کی وجہ سے میچ ایک گھنٹے تک رکا رہا۔

ہفتہ کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن اننگز کے 25 ویں اوور میں شہد کی مکھیوں نے میدان میں حملہ کر دیا تو گراؤنڈ میں موجود تمام کھلاڑی اور ایمپائرز پیٹ کے بل لیٹ گئے،گراؤنڈ سٹاف نے سپرے کی مدد سے مکھیوں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس پر میچ کو روک دیا گیا۔

بعدازاں آرگنائزرز نے پیشہ ور بی کیپر کو طلب کیا جس نے شہد سے بھرے کنٹنیر کا سہارا لیکر انہیں قابو کیا اور میچ ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔