جنوبی افریقہ کا رواں سال کے آخر میں ٹی ٹونٹی لیگ شروع کرنے کا اعلان

112

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے رواں برس کے آخر میں مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز طرز کی نئی ٹی ٹونٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، لیگ کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

 کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں مختلف شہروں سے منسوب کیا جائے گا، ہمیں آئی سی سی اور ممبر بورڈز حکام کی طرف سے مثبت رد عمل ملا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم انعقاد سال کے آخری حصے میں ہوگا کیونکہ اس وقت ملکی اور زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی فارغ ہوتے ہیں۔ اس ایونٹ کیلئے اظہار دلچسپی رکھنے والے افراد 3 مارچ تک ٹینڈر جمع کرا سکتے ہیں۔