دنیا کے قدیم ترین کرکٹ میگزین نے بھارتی کپتان کو نئے ایڈیشن میں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا اور دنیا بھر میں اس کی ستائش کی جارہی ہے۔ اب دنیا کے قدیم ترین کرکٹ میگزین وزڈن المانک نے بھی 2017 کے ایڈیشن کے کور پر ویرات کوہلی کی تصویر شائع کی ہے جس میں وہ ریورس سوئپ شاٹ کھیل رہے ہیں۔ویرات کوہلی نے گزشتہ برس کے اختتام پر انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں جس میں ایک 235 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز بھی شامل تھی، ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان سائیڈ یہ سیریز 4۔0 سے جیت گئی تھی۔ویرات کوہلی وزڈن المناک کے کور کا حصہ بننے والے تیسرے ایشیائی کرکٹر ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل سچن ٹنڈولکر (2014) اور انگلینڈ کے معین علی (2015) کو یہ اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔