برطانیہ:پرتعیش مکان صرف 2 پاؤنڈ میں دستیاب

203

برطانیہ میں ایک شہری نے اپنا گھر فروخت کرنے کے لئےانوکھا اور منفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق دنستان لو نامی برطانوی شخص نے لندن سے 370 کلومیٹر شمال میں واقع کانٹی لنکا شائر میں اپنے 6 بیڈ روم والے گھر کو فروخت کے لیے پیش کیا۔ڈنسٹن لا نے یہ گھر 2011 میں 4.35 لاکھ پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اب اس مکان کی مارکیٹ ویلیو 6.5 لاکھ پاؤنڈ (8.12 لاکھ ڈالر)ہے تاہم کسی ایک خریدار کی جانب سے بھی کوئی پیش کش موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس وجہ سےلا نے گھر کو فروخت کرنے کے لیےایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔لا کا ارادہ ہے کہ وہ 5 لاکھ ریفل ٹکٹ جاری کرے گا جب کہ ایک ٹکٹ کی قیمت صرف 2 پاؤنڈ( 2.5 امریکی ڈالر) ہوگی۔ اس طرح مجموعی طور پر 10 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جمع کرلینے کے بعد لا ان ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کر کے انعام میں مکان جیتنے والے کے نام کا اعلان کرے گا۔ اس طرح جیتنے والے شخص کو یہ مکان صرف 2 پانڈ کے عوض مل جائے گا جب کہ فروخت کرنے والے کو پورے دس لاکھ پانڈ کی رقم حاصل ہو گی جو مکان کی مارکیٹ ویلیو سے تقریبا 4.5 لاکھ پانڈ زیادہ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اس وقت گھر میں چار افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 37 سالہ لاؤ ، اس کی 32 سالہ بیوی نتاشا اور دو بیٹے 15 سالہ ڈیلن اور 5 سالہ اوزی شامل ہیں۔