رومانیہ:مظاہروں کے بعد متنازع حکومتی حکم نامہ واپس

248

ملک گیر مظاہروں کے بعد رومانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس متنازعہ حکومتی حکم نامے کو واپس لے لیا گیا،جس کے تحت سرکاری افسران کو بدعنوانی کے کچھ واقعات میں استثنیٰ دے دیا گیا تھا۔

گزشتہ منگل کے دن جاری کیے گئے اس حکم نامے کے بعد رومانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جبکہ عالمی سطح پر بھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ وزیر اعظم Sorin Grindeanu نے کہا ہے کہ اتوار کے روز کابینہ کے ایک اجلاس میں اس حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے ۔ رومانیہ سن دو ہزار سات میں یورپی یونین کا رکن بنا تھا۔