روس ٹیلر نے نیتھن ایسٹل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

157

مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر نے ون ڈے میں نیتھن ایسٹل کا نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا،

روس ٹیلر نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں حاصل کیا، 32 سالہ ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 13 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی 16 ویں سنچری ہے، اس طرح انہوں نے ون ڈے نیتھن ایسٹل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، سابق بلے باز نتیھن ایسٹل نے 223 ون ڈے کھیل کر 16 سنچریاں سکور کیں، مارٹن گپٹل 11 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔