ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی بارے حکم کی بحالی کی استدعا مسترد

227

امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹر مپ کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندی بارے حکم کی فوری بحالی کی استدعا مسترد کردی ہے۔

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ماتحت عدالت کے سفری پابندیوں کی معطلی کے حکم کے خلاف اپیل کی ہے ۔ امریکی شہر سیاٹل کی ایک ماتحت عدالت نے صدر ٹرمپ کی طرف سے 7 اسلامی مالک کے باشندوں پر سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کر دیاتھا۔