امریکی پولیس کی ایک ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے جس میں سات ہزار صارفین کی اطلاعات ہیں۔
پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے امریکی پولیس کی سائٹ‘‘پولیس ون ڈاٹ کام’’ میں نفوذ حاصل کر کے سات ہزار سے زیادہ امریکی صارفین کی معلومات کو ہیک کیا اور انھیں سوشل میڈیا پر فروخت کے لئے ڈال دیا ہے ۔ان میں اکثر اطلاعات پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں سے متعلق ہیں ۔ اب تک اس سائٹ کے 715 یوزرز بارے زاتی معلومات چوری ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
جن اطلاعات کو چوری کیا گیا ہے ان میں امریکی پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے یوزر ، پاس ورڈ ، ای میل ایڈریسز ، تاریخ پیدائش ، اور دوسرا ڈیٹا ہے۔پولیس ون۔ ڈاٹ کام نامی اس سائٹ کے اکثر یوزر ایف بی آئی کے اہلکار ہیں اور اسے امریکی پولیس، سکیورٹی اہلکاروں اور عدلیہ کے حکام کے درمیان تبادلہ خیال کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔