پاکستان اسٹاک ایکسچینج:100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے پر بند

132

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 74.21 پوائنٹس کے اضافے سے 49630.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49600 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 74.21 پوائنٹس کے اضافے سے 49630.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 89.25 پوائنٹس کی تیزی سے 26806.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 32.79 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 144.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 138.81 پوائنٹس کے اضافے سے 20180.0358 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 21.92 پوائنٹس کی کمی سے 18028.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 28.02 پوائنٹس کے اضافے سے 23644.57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں مجموعی طور پر 422 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔