پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

155

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا۔

پیر کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 9 پیسے، 15 پیسے اور 84 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔

 اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.12 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.46 روپے سے کم ہو کر 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.86 روپے سے کم ہو کر 28.77 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہو کر 26.37 روپے پر بند ہوئی۔

 مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 114.03 روپے سے کم ہو کر 113.88 روپے اور قیمت خرید 111.33 روپے سے کم ہو کر 111.18 روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 132.72 روپے سے کم ہو کر 131.88 روپے اور قیمت خرید 129.57 روپے سے کم ہو کر 128.76 روپے ریکارڈ کی گئی۔