اسپینش کوپا ڈیل رے سیمی فائنل،بارسلونا نیمار کی خدمات سے محروم

232

بارسلونا کی ٹیم اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سیکنڈ لیگ میچ میں اسٹار فٹ بالر نیمار کے بغیر میدان میں اترے گی۔

نیمارجونیئر کو لیگ کے دوران تین بار یلوکارڈ دکھائے جانے پر ایک میچ کیلئے معطل کیا گیا ہے، بارسلونا نے فرسٹ لیگ میں حریف کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی پہلی رکاوٹ عبور کی تھی۔ بارسلونا کے سربراہ لوئس اینرک نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے کھلاڑی بڑے میچز کھیلنے میں ماہر ہیں، ہمیں جیت کیلئے کم از کم دو گولز کی ضرورت ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوا کر فائنل میں پہنچانے میں کردار ادا کریں گے۔