پاکستان اسٹاک ایکسچینج:100 انڈیکس 229 پوائنٹس کے اضافے پر بند

178

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 229.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49859.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 49700 اور 49800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 229.35 پوائنٹس کے اضافے سے 49859.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 161.41 پوائنٹس کی تیزی سے 26967.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 100.46 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 293.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

 مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 247 پوائنٹس کے اضافے سے 20427.0358 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 60.33 پوائنٹس کی کمی سے 17968 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 91.10 پوائنٹس کے اضافے سے 23735.67 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 252 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔