افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے بین الاقومی امدادی ادارے ریڈ کراس کے 6 ملازمین کو قتل کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ جاؤزجان میں داعشی جنگجوؤ ں نے فائرنگ کرکے ریڈ کراس کے 6 ملازمین کو قتل کردیا۔ آئی سی آر سی کے ترجمان تھامس گلاس نے اپنے 6ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے کے بعد 2 افراد لاپتہ ہیں۔گزشتہ روز دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ دھماکہ ملک کی عدالتِ عظمی کے ایک داخلی دروازے کے قریب ہوا جس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔چند روز قبل اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2016 افغان شہری ہلاکتوں کے حوالے سے آٹھ برس میں بدترین سال رہا ہے۔