اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان یوہان بوتھا کو فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا

149

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کپتان یوہان بوتھا کو فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں ساؤتھ آسٹریلیا کے تجربہ کار ڈیرن بیری نے فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے لیکن اپنی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے وہ اس سال کوچنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔یوہان بوتھا جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ بگ باش لیگ میں ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔

ڈیرن بیری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ذاتی وجوہات اور گھر میں ذمے داریوں کے سبب میں اس سال پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکوں گا۔انہوں نے بوتھا کو ایک بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ نے ایک سابق کپتان کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور ان کے ساتھ میں بھی ماضی میں کئی سال تک کام کر چکا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک بہترین متبادل ثابت ہوں گے۔ میں ان کے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ اسٹاف میں ڈین جونز، وسیم اکرم، توصیف احمد اور ڈین وڈ فورڈ بھی شامل ہیں۔