کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیاہے۔
نوجوان فاسٹ باؤلر لونگی نگیڈی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئے جبکہ ڈیوڈ ملر کی انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کیپ کوبراز فاسٹ باؤلر ڈین پیٹرسن کی پہلی بار سکواڈ میں طلبی ہوئی ہے، پریٹوریس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے اور ان کے خلا کو پر کرنے کیلئے پیٹرسن کو شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کنوینر آف سلیکٹرز لنڈا زونڈی نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سلیکٹرز ہمیں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے، امید ہے کہ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فتوحات کے ساتھ وطن لوٹے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ویان پارنیل، ڈین پیٹرسن، اینڈائل، ڈیوائن پریٹوریس، کاگیسوربادا اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔