بچوں میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن دور کرنے کے لیے ورزش ضروری

198

امریکی ماہرین نے کہا کہ جسمانی سرگرمیاں بچوں میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن دور کرتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف میڈیسن میں شائع طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر والدین بچوں کو مسروراور دماغی طور پر تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں ورزش ضرور کرائیں۔تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 6 سے 8 برس تک کے وہ بچے جو ورزش اور کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ دیگر کے مقابلے میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے دور رہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچوں میں اداسی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کی علامات بڑوں سے یکسر مختلف ہوسکتی ہے، ایسے بچے بے وجہ روتے ہیں، غصہ بڑھ جاتا ہے، اپنے پسندیدہ کاموں میں دلچسپی کم ہوجاتی ہے، الگ تھلگ رہتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے اس لئے ماہرین نے والدین کو چھوٹی عمر میں بچوں کوورزش کروانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ ڈپریشن سے دور رہ کے صحت مند اور چاک و چوبند رہ سکیں اور تعلیم میں بھی بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔