پابندیوں کے باوجود ایران کا ایک اور میزائل تجربہ

188

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔ کم فاصلےتک مار کرنیوالے میزائل نے 56 کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غور کررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ ایرانی زمین شام یا کسی اور ملک میں بھی دہشت گردوں پر حملوں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کا امکان ہے اور ایسے طریقے تلاش کیے جارہے ہیں کہ ایران پر اضافی دباؤ ڈالا جاسکے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں کیے گئے میزائل تجربے کے بعد ایران پرنئی پابندیاں لگائی تھیں۔