پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلاآباد یونائڈٹا کی جانب سے مصباح الحق قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مصباح الحق کے علاوہ شرجیل خان، شین واٹسن، ڈی آر اسمتھ، بریڈ ہیڈن، بلنگز، عمران خالد، حماد بٹ، سعید اجمل، محمد سمیع، محمد عرفان شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے دوسرے ایڈیشن میں شاہد آفریدی کے بجائے ڈیرن سیمی ٹیم کی قیادت کرر ہے ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان ڈیرن سیمی کے علاوہ محمد حفیظ، ڈیوڈ ملان، کامران اکمل، اوئن مورگن، شاہد آفریدی، کرس جورڈن، حارث سہیل، افتخار احمد، حسن علی، جنید خان شامل ہیں۔
میچ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور سب کی نظریں دلچسپ میچ پر لگی ہیں۔