آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی وزیر دفاع سے ٹیلی فونک رابطہ

257

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں نے امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا،آرمی چیف نیجیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں کے درمیان 20 منٹ تک گفتگو جاری رہی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےجیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور امید ظاہر کی کہ ان کا فیلڈ کا وسیع تجربہ خطے کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا ۔جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں کو سراہا۔

 امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکو سرا ہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں نے امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ۔دونوں نے مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیآ۔