پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49908.15 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 24 ارب 33 کروڑ 35 لاکھ 88 ہزار 580 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49908.15 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 19.58 پوائنٹس کی کمی سے 26945.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 62.75 پوائنٹس کی مندی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 94.09 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 5.27 پوائنٹس کی تیزی سے 20344.8758 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 172.05 پوائنٹس کی مندی سے 17788.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 12.91 پوائنٹس کی کمی سے 23736.83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 188 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 220 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔