آسٹریلیا کے خلاف سیریز،لاستھ مالنگاکی سری لنکن ٹیم میں واپسی

157

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والےدنیش چندیمل کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ فٹنس مسائل سے نجات کے بعد فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اوپل تھرنگا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈکویلا، اسیلا گونارتنے، دلشان مناویرا، کوسال مینڈس، ملندا سری وردنا، سچتھ پتھیرانا، چمارا کپوگیدرا، سیکگ پراسانہ، نوان کلاسیکرا، اسرو اڈانا، ڈاسن شنکا، لکشن سنڈکان، لاستھ مالنگا اور وکم سنجایا شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔