بینکنگ سسٹم میں 183 ارب روپے شامل

180

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 183 ارب روپے شامل کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.85 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 183 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.81 فیصد سالانہ کے حساب سے 214 ارب 50 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 15 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 10 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔