سونے کے نرخوں میں کمی

159

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔

جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں 15 ڈالرکی ریکارڈکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1227 ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار600 روپے سے کم ہوکر 50 ہزار 300 روپے پرآگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 43 ہزار 114 روپے پربرقراررہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پرمستحکم رہی۔