پانامہ کی قانونی کمپنی موزیک فونسیکا کے دونوں مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونسیکا کو پانامہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موزیک اور فونسیکا کو برازیل میں کرپشن کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ موزیک فونسیکا کمپنی پانامہ میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی۔ موزیک فونسیکا کے مالک ریمون فونسیکا پانامہ کے صدر جان کارلوس کے معاون رہ چکے ہیں۔