پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملاجلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 16.93 پوائنٹس کے اضافے سے 49925.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں ملاجلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 16.93 پوائنٹس کے اضافے سے 49925.08 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 5.61 پوائنٹس کی تیزی سے 26950.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 16.44 پوائنٹس کی مندی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 85.65 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 17.81 پوائنٹس کی مندی سے 20327.0658 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 37.64 پوائنٹس کی تیزی سے 17826.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 24.85 پوائنٹس کی کمی سے 23711.97 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 422 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 168 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔